ہسپتالوں میں فرسودہ سسٹم کے باعث رات کو مریضوں کے لئے مفت ادویات ملنے کا تصور ختم

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوںمیں غریب مریضوں کو مفت دوائیوں کی فراہمی "Indent" اور "Local Purchase" کے عرصہ دراز کے فرسودہ سسٹم کے ذریعے ہونے سے دوائیاں وارڈ میں بروقت نہیں پہنچ رہی۔ شام اور رات کے و قت آ ٓنے والے مریضوں کو مفت ادویات ملنے کا تصور ختم ہو گیا اس صورتحال میں مریض بازاروں سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں گنگا رام، جنرل، سروسز، چلڈرن، جناح، میو، لیڈی ولنگڈن سمیت دیگر ہسپتالوں کی مرکزی فارمیسی سہ پہر3 بجے ہی بند ہونے لگی اور دوائیاں وارڈ میں بروقت پہنچتی نہیں ہیں۔ سینیئر ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ اس وقت دوائیوں کی فراہمی اس فرسودہ سسٹم کو ختم کر کے ہر ٹیچنگ ہسپتال میں 24گھنٹے کھلی رہنے والی فارمیسی Indoor میں بھی بنائی جائے جہاں سے مفت دوائی صرف ڈاکٹر کی خاص پرچی پر مل سکے۔