پیپلز پارٹی کے این اے 119کے امیدوار ملک سہیل کی دستار بندی

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ملک سہیل امیدوار این اے 119 ملک سہیل نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اہالیان اندرون شہر تاجروں، سماجی کارکنوں، پیپلز پارٹی کے جیالوں علماءمشائخ اہل علاقہ نے ملک سہیل کی دستاربندی کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔