پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے پارٹ ون کے امتحان کیلئے امیدواروں کو رجسٹریشن کارڈ جاری کر دیئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن برانچ نے ایم اے پارٹ ون کے امتحان کے لئے ان تمام امیدواروں کو رجسٹریشن کارڈ جاری کر دئیے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن کارڈ کے حصول کے لئے فارم جمع کرائے تھے ڈپٹی رجسٹرار جنرل اقبال خلیل کے مطابق ایسے امیدوار جنہیں ابھی تک رجسٹریشن کارڈ نہیں ملے وہ رجسٹریشن برانچ، نیو کیمپس سے اپنے کارڈ وصول کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے خصوصی کاونٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ایم اے پارٹ ون کا امتحان دینے والے امیدوار 9 اپریل تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرا سکیں گے یاد رہے کہ 10 اپریل سے داخلہ فارم ڈبل فیس کے ساتھ جمع کیا جائے گا۔