پنجاب یونیورسٹی میں تقریبات

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام سیرت پر خصوصی لیکچر آج 10:30بجے صبح شیخ زاید اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم میںمنعقد ہوگا جس میں ہندوستان سے آئے ہوئے معروف مذہبی سکالر سابق ڈائریکٹر اسلامک سٹڈیز، مسلم یونیورسٹی علی گڑھ پروفیسر ڈاکٹر یاسین مظہر صدیقی”عہد نبوی کا تمدن اور عصر حاضر“ پر روشنی ڈالیں گے۔
٭.... پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف مالیکولر بائیولوجی اینڈ مالیکولر جینیٹکس اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بائیو فزیو کیمیکل فار ٹیکنو پرینورشپ کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس آج الرازی ہال میں منعقد کی جا رہی ہے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔