پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی سیکرٹری ہائرایجوکیشن سے ملاقات

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اور عہدیداروں نے گذشتہ روز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے ملاقات کی اور اساتذہ کے مطالبات پیش کئے۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ٹرانسفر پالیسی و دیگر مطالبات کے جائزہ کے لئے کمیٹی کا اجلاس 5اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔