پنجابی لکھاری اپنے ویژن بدلیں:فخر زمان

لاہور (کلچرل رپورٹر) ورلڈ پنجابی کانگرس کے چیئرمین فخر زمان نے کہا ہے پنجابی لکھاریوں کو اپنے ویژن بدلنے ہوں گے تاکہ بین الاقوامی ادب کے برابر کا پنجابی ادب تخلیق پا سکے۔ انہوں ے کہا اس سائبر کے دور میں نئے استعماروں، نئی تشبیہات اور نئے شعور کی ضرورت ہے اور فرسودہ روایات پرانے اظہار سے دامن چھڑانا ہو گا۔ یہ بات فخر زمان نے شاعرہ ہجویری بھٹی کے شعری مجموعی کی رونمائی کے موقعہ پرکہی۔ انہوں نے کہا یونیسکو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پنجابی زبان اگلے 25 سالوں میں معدوم ہو جائے گی یہ اس دنیا کی دسویں زبان کے خلاف سازش ہے۔ صوفیوں کی زبان کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ مقررین میں ڈاکٹر عصمت اللہ، سلیم طاہر، بیرا جی، یونس احضر، عغفت علوی، مدثر بٹ اور شوکت شامل تھے۔