پاکستان رینجرز کے زیر اہتمام جنگلی حیات کی حفاظت اور شجرکاری کا آغاز

لاہور(خبر نگار) پاکستان رینجرز (پنجاب)گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی جانوروں اور پودوں کی حفاظت کے لیئے رینجرز انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ امپروومنٹ ڈرائیو (REPAID) منا رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز(پنجاب)میجر جنرل میاں محمد ہلال حسین کی خصوصی ہدایت پر جنگلی حیات کی حفاظت اور شجر کاری مہم کاباقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رےنجرز پبلک سکولوں و کالجزمےں شجرکاری اور جنگلی حےات کی حفاظت کے حوالے سے تقریبات و پروگرام کا انعقاد کےا گےا جس مےں بچوں نے جنگلی حےات اور شجرکاری کے موضوع پرمختلف نظمےں اور تقرےرےں پڑھےں۔ڈائرےکٹر جنرل پاکستان رےنجرز پنجاب مےاں محمد ہلال حسےن نے کہا رےنجرز نے مختلف علاقوں میں باڈر اےرےا مےں بھی درخت لگائے اورقدرتی آما جگاہوں مےں مختلف قسم کے پرندے اور جانور چھوڑے گئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر سال ےہ دن اسی جوش وجذبہ حب الوطنی سے ہمےشہ مناےا جائے گا تاکہ جنگلی حےات اور ماحولےات کی بہتری کے لئے پاکستان رےنجرز پنجاب اپنا بھر پور کردار ادا کر سکے۔