پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کی تقریب اعلی کارکردگی پر ڈاکٹرز کو ایوارڈ دیئے گئے

لا ہور (نیوزرپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتمام فیملی کون 2013کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ڈاکٹر سعیدالہی، ڈاکٹر جاوید اکرم، پروفیسر افتخار احمد، ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر خالد مسعود گوندل، محمود شوکت، ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر طاہر چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم اور دیگر ڈاکٹرز کو فیملی کون کانفرنس میں بہترین کارکردگی پر اچیومنٹ ایوارڈ، میڈلزاور شیلڈز دی گئیں۔