نوشاد حمید کو قومی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا جائے، مسلم لیگی کارکنوں کا مطالبہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن شہباز شریف سیکرٹریٹ کے کارکنان کا اجلاس سردار نسیم کی صدارت میں ہوا ملک محمود الحسن، دل شاد شاہ، امجد پرویز بٹ، رانا اشرف، ماہر طور ملک سرفراز، اصغر کوکب، شعبہ خواتین سلمی بٹ، رخسانہ کوکب، پروین اختر، شاہ جہان کے علاوہ دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ نوشاد حمید کو قومی وصوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا جائے۔