نوازشریف، شہبازشریف قوم کیلئے نوید اور اُمید ہیں: صائمہ شہزادی

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف مایوس عوام کے لئے نوید اور اُمید ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نڈر اور اصول پسند قیادت نے بدترین سیاسی انتقام کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان کو فوجی آمریت کے چنگل سے چھڑانے اور اس کا جمہوری تشخص بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مرکز اور پنجاب میں شریف برادران کا دور امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کا دور تھا۔ آج ہر مخلص پاکستانی اپنے محبوب قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے شانہ بشانہ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔