ملک میں تبدیلی کا سہرا میاں نوازشریف کے سر سجے گا:میاں نویدانجم

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں نویدانجم نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کا سہرا میاں نوازشریف کے سرسجے گا۔ مسلم لیگ(ن) ایک زندہ سیاسی حقیقت اور اس کا مستقبل روشن ہے۔ شریف برادران کیخلاف زہراگلنے اور مسلم لیگ (ن) کے مدمقابل میدان میں اترنے والے سیاستدان نہیں قومی مجرم ہیں، ان کا محاسبہ عوام پر قرض ہے۔ دھونس اتحادی حکمرانوں کی فطرت اور دھاندلی ان کی بنیادی ضرورت ہے، تاہم اس بار انتخابات میں ان کی من مانی نہیں چلے گی۔