مفاداتی سیاست کا انجام قریب آ چکا ہے: راجہ عامر خان

لاہور (خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ دوسروں پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے شریف برادران کی اپنی جماعت کئی دھڑوں میں بٹ چکی ہے اور مفاداتی سیاست کا انجام قریب آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ راﺅ قیصر علی خان، سیف کھوسہ اور متعدد دیگر مسلم لیگی رہنماﺅں کے بعد شریف برادران کے دیرینہ ساتھی راجہ نادر پرویز بھی مسلم لیگ ن چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔