مسلم لیگ ن نے پورا پنجاب نظر انداز کیا، اب عوام انتخاب میں بدلہ لیں گے:پرویز رفیق

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر پرویز رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لےگ ن نے پورا پنجاب نظرانداز کےا اور اب عوام انتخاب مےں عوام اسے نظر انداز کردےں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام شہبازشرےف کی حکومت ختم ہونے پر بہت خوش ہےں ،وہ روز مسلم لےگ ن کے حکومت کے خاتمہ کی دعائےں کرتے تھے ن لےگ نے پنجاب کے عوام کو کچھ نہےں دےا ،پنجاب پر پانچ سال تک برسراقتدار رہنے والے شرےف برادران نے صرف رائے ونڈ کی ترقی کے لئے کام کےا، ن لےگ رائے ونڈ تک محدور رہی ،اس جماعت کو اب رائے ونڈ سے بھی ووٹ نہےں ملےں ۔