مسلم لیگ (ن) نے بے سہارا افراد کو دکھ دینے کے سواکچھ نہیں کیا: ثمینہ خاور حیات

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق کی سابق رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے نئی صنعتی پالیسی کے تحت 5 ارب روپے کی لاگت سے صنعتی کارکنوں کے لئے طبی امداد کے شعبہ میں مختلف ہسپتالوں میں 3500 بیڈز کا اضافہ کیا، مسلم لیگ (ن) نے بے سہارا افراد کو دیکھ دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ دن رات محنت کرنے والوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔