قدم بڑھاﺅ ڈینگی بھگاﺅ، پی ایم اے کے زیراہتمام میراتھن 7 اپریل کو ہو گی

لاہور(نیوزرپورٹر)پی ایم اے لاہور کے زیر اہتمام دوسری لاہور میراتھن /واک 7اپریل کو ہوگی۔ اس سال واک کا سلوگن قدم بڑھاو¿ ڈینگی بھگاو¿ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویر انور، صدر پی ایم اے لاہور نے کہا کہ اس سال بھی پی ایم اے لاہور نے دوسری لاہور میراتھن/واک کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جو صبح 8:00 بجے ریس کورس پارک سے شروع ہو کر صدیق سنٹر مین بلیوورڈ سے واپس ریس کورس پارک پر آ کر ختم ہو گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر شاہد شوکت ملک، ڈاکٹر اسما یاسین، ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ، ڈاکٹر صباحت حبیب خان اور ڈاکٹر کامران سعید بھی موجود تھے۔