شاہ عالم مارکیٹ کے صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت

لاہور (پ ر) نائب صدر شاہ عالم مارکیٹ پیپل ویہڑہ نفیس احمد خاں نے شاہ عالم مارکیٹ کے صدر خواجہ عامر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ علاوہ ازیں خواجہ عامر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔