سی پی ایس پی ریجنل سنٹر لاہور میں چھ ہفتوں پرمشتمل بیسک میڈیسن سائنسزکورس شروع

لاہور (نیوز رپورٹر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سنٹرلاہور میں 40 روزہ بیسک میڈیسن سائنسزکورس شروع ہو گیا۔ صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری کی خصوصی ہدایت پر اس کورس کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی کے فرائض سینئر نائب صدر پرفیسر رخشندہ رحمان سر انجام دے رہی ہیں۔ بی ایم ایس کورس میں صوبہ بھر سے FCPS سال اول کے30 سے زائد طلبہ شرکت کررہے ہیں۔ سی پی ایس پی کے ڈی جی آئی آر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کورس کا افتتاح کیا۔کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ اس کورس کی مدد سے ایف سی پی ایس سال اول کے طلبہ کے لیے امتحانی نقطہ نظر سے اہمیت کا حامل ہو گا۔