ریاض الحسن پی پی 148 سے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے رہنما ریاض الحسن این اے 122 اور پی پی 148 سے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر البیکشن لڑیں گے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد انہوں نے اپنے حلقہ میں جنگی بنیادوں پر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گھر گھر جماعت اسلامی کے منشور پر مشتمل اپنا تعارف تقسیم کیا اور سارے حلقے میں ہولڈنگ لگوا دیئے گئے جماعت اسلامی کے رہنما ریاض الحسن نے اس عزم کا اظہار کیا ہم کامیاب ہو کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔