حکومت کے لئے 40 دن ملے ہیں جو کچھ ہو سکا کرونگی:سلیمہ ہاشمی

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کی نگران کابینہ کی رکن سلیمہ ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے وزارت کے ملنے کی توقع نہیں تھی۔ میری عمر ستر سال ہے تجربہ کار عورت ہوں اس لئے کوئی دعوے نہیں کروں گی ویسے بھی ابھی کوئی چیز واضح نہیں ہے اور تاحال وزارت کے قلمدانوں کے حوالے سے بھی کچھ فائنل نہیں ہوا۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم منتخب لوگ نہیں ہیں صرف چند روز کام کے لئے آئے ہیں پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، حکومت کے لئے 40,45 دن ملے ہیں جو کچھ ہو سکا کریں گے۔