تحریک انصاف ہی ملک کی تقدیر سنوارے گی:میاں محمود احمد

فیروز والا (نامہ نگار) تحریک انصاف این اے 118 کے رہنما میاں محمود احمد سابق ایم پی اے نے کہا تحریک انصاف ہی ملک کی تقدیر سنوارے گی ۔ تحریک انصاف کی مقبولیت دیکھ کر کرپٹ حکمرانوں کے حامی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے کیمپ آفس میں شاہدرہ، بیگم کوٹ، کوٹ شہاب الدین اور جیاموسی پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔