بینک عملہ کا پنشن لینے کے لیے آنے والے بزرگوں اور خواتین سے ناروا سلوک‘ اصلاح واحوال کا مطالبہ

لاہور (پ ر) شاہدرہ کے مقامی بینک کے عملہ کا پنشن لینے کے لیے جانے والے بزرگوں اور خواتین سے ناروا سلوک پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔ بزرگ اور خواتین پنشنرز کو چھ چھ گھنٹے بینک کے باہر دھوپ میں کھڑے ہونا پڑتا ہے اور بیٹھنے کا بھی کوئی انتظام بھی نہیں کیا گیا ہے جس سے بوڑھے پنشنرز کو شدید اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور احتجاج کرنے پر بینک کا عملہ خواتین سے بدتمیزی کرتا ہے۔شہریوں نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے