اولڈراوئینز یونین کا سالانہ عشائیہ 6 اپریل کو ہو گا

لاہور (سٹاف رپورٹر) اولڈ راوئینزیونین کا سالانہ عشائیہ اور میوزک پروگرام 6اپریل بروز ہفتہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی تاریخی اوول گراﺅنڈ میں ہوگا اولڈ راوئینز یونین کے صدرکامران لاشاری اور جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان سمیت ملک و بیرونِ ملک سے اولڈ راوئینز کی کثیر تعداد عشائیے میں شرکت کرے گی۔ یونین کے آنریری سیکرٹری ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ ممبران عشائیے کے دعوت نامے یونین آفس سے حاصل کر سکتے ہیں۔