الیکشن کو میاں نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کی جنگ سمجھ کر لڑیں گے:چودھری عبدالغفور

رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا کہ پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ملک کو صرف کلین ہنڈڈ قیادت ہی بچا سکتی ہے، الیکشن کو میاں نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کی جنگ سمجھ کر لڑیں گے، کارکنان ان کی قیادت میں میاں نواز شریف کی ہر آزمائش پر پورا اتریں گے۔