تمباکو نوشی سے سالانہ 6 ملین افراد ہلاک ہو جاتے ہیں‘ حکومت روک تھام کے اقدامات کرے : طبی ماہرین
لاہور(نیوزرپورٹر) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سگریٹ نوشی سے دنیا بھر میں سالانہ 6 ملین افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹرمحمد محسن، ڈاکٹر محمد عامر دائود، ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی، ڈاکٹر حکیم محمد افضل میو، ڈاکٹر شبیر عنائیت، ڈاکٹرعلی محمد بلال نے میڈیکل آکوپنکچر ایسوسی ایشن پاکستان لاہور کے زیر اہتمام انسداد تمباکو نوشی کے عالمی کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طبی ماہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمباکونوشی کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔