یوم تاسیس کی جھلکیاں


(سید شعیب الدین سے)
٭.... پیپلز پارٹی کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایوان اقبال میں ہونے والی تقریب کے دوران ہال کارکنوں سے کھچا کھچ بھر گیا اور ورکرز سیڑھیوں اور راستوں میں بیٹھ کر تقاریر سنتے ہے۔ ٭....پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پی ایس ایف کے نوجوانوں نے تقریب کے دوران سٹیج کے آگے سیڑھیوں پر قبضہ جمائے رکھا اور ہر مقرر کو نعرے لگا کر ”پریشان“ کرتے رہے۔ ٭....جیالے ڈھول کی تھاپ پر سٹیج کے آگے بھنگڑے ڈالتے رہے۔ ٭....وٹو کو اپنی تقریر کے دوران دو مرتبہ نعرے بازی روکنے کی درخواست کرنا پڑی۔ ٭....ساجدہ میر نے میاں منظور وٹو کو پی پی پی کی نئی قیادت کہہ کر مخاطب کیا۔