یوم تاسیس، گورنر ہاﺅس پشاور میں دوران تقریب لاٹھیاں چل گئیں،2کارکن زخمی


پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے46واںیوم تاسیس کے سلسلہ میںگورنر ہاﺅس پشاور میں منعقدہ تقریب ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی، لاٹھیاںچلنے سے دوکارکن زخمی ہوگئے۔ شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوئی جب پیپلزپارٹی کے رہنما ایوب شاہ نے پیپلزپارٹی ضلع پشاورکی نئی کابینہ کیلئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے ناموںکا اعلان کیا۔ ملک طہماش خان کو پیپلزپارٹی ضلع پشاورکا صدر جبکہ غضنفر علی کو جنرل سیکرٹری بنانے پرپارٹی کے موجودہ ضلعی صدر اسرار اللہ نحقی اور ان کے حامیوں نے شدید احتجاج کیا اور وہ مشتعل ہوکر سٹیج پرآئے پارٹی کی صوبائی قیادت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے جب مشتعل کارکنوں نے سٹیج پر بیٹھے قائدین کو تقریر سے روکنے کی کوشش کی۔