ہنگو، کمرے میںگیس بھرنے سے 2 افراد جاں بحق،12 بے ہوش


ہنگو (آن لائن) ہنگو کے علاقے محمد خوجہ میں گھر کے کمرے میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق ‘ 12 بے ہوش ہو گئے‘ محمد خوجہ میں ایک گھر میں لوگ کمرے میں سوئے ہوئے تھے اور گیس کا چولہا جل رہا تھا زوجہ شاہد اور ثاقب جاں بحق جبکہ بی بی‘ 6 سالہ عبداﷲ‘ 10 سالہ محمد ناصر‘ 20 سالہ عاصم‘ 25 سالہ شائلمز ‘ 11 سالہ عائشہ‘ 40 سالہ عید بی بی ایک سالہ حامد ‘ پانچ سالہ مدثر ‘ 22 سالہ آمنہ‘ 22 سالہ ضیاءالرحمن اور ڈھائی سالہ شاہد بے ہوش ہوئے۔