کراچی کے ایک گھر میں 633 ووٹرز کا اندراج الیکشن کمشن کا 627 ووٹ خارج کرنیکا حکم


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے ایک مکان میں 633 ووٹرز کے اندراج کا نوٹس لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی الیکشن کمشن نے نادرا کو 627 ووٹ حاصل کرنے کا حکم دیدیا۔ ضلعی الیکشن کمشنر زبیر خان کا کہنا ہے کہ مکان میں 633 ووٹر کا اندراج جبکہ 6 رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کی ہدایت پر ووٹوں کی تصدیق کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر نے اس حوالے سے چیئرمین نادرا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں اندراج صحیح کر لیا جائے۔