کالاباغ ڈیم کو سردخانے میں ڈالنے سے توانائی بحران میں شدت آ گئی ہے: جعفر اقبال


لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی فوری سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں، کالاباغ ڈیم کو سردخانے میں ڈالنے سے پاکستان میں توانائی اور بجلی کے بحران میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔ وہ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 1991ءکے واٹر کارڈ میں پنجاب نے اپنے حصے کے پانی کی قربانی دے کر کالاباغ ڈیم کی راہ ہموار کی گئی مگر اتحادیوں کی بدعہدی کے باعث کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کی جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ڈیمز پر ڈیم بنا رہا ہے اور ہمارا پانی روک رہا ہے۔