پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت لاہور کراچی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ


لاہور (این این آئی) پاکستان ریلوے نے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت لاہور اورکراچی کے درمیان ایک اور نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا‘ شالیمار گروپ کو الاٹمنٹ لیٹر جاری کر دیا گیا جبکہ باقاعدہ معاہدہ 6 دسمبر کو ہو گا اور ٹرین کا افتتاح 25 سمبر کو ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلہ پر طے پانے والے امور کے مطابق یہ ٹرین اے سی سلیپر، لوئر اے سی اور اکانومی کلا س کی 14 چائنیز کو چوں پر مشتمل ہو گی اور ٹرین لاہور اور کراچی کے درمیان شام کو براستہ فیصل آباد اور ملتان چلے گی۔ شالیمار گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر رانا رفاقت نے بتایا کہ شالیمار گروپ ریلوے کو سالانہ 530 ملین روپے اور روزانہ کی بنیاد پر 17 لاکھ 50 ہزار ادا کرےگا۔