پاکستان کو لادین ریاست بنانے کا خواب پورا نہیں ہونے دینگے: صاحبزادہ فضل کریم


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سیکولر قوتوں کا راستہ روکیں گے اور پاکستان کو لادین ریاست بنانے کے خواب پورے نہیں ہونے دینگے، مذہبی و سیاسی انتہا پسندی ملک کیلئے خطرناک ہے۔ ڈرون حملے اور خودکش حملے کرنے والے دونوں پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی تنظیم اہلسنت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت پیر محمد افضل قادری کر رہے تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ طالبان پاکستان کے داخلی ور امریکہ خارجی دشمن ہے۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے۔