پاکستان میں نشہ آور ادوےات استعمال کرنےوالوں کی تعداد 90 لاکھ سے متجاوز


لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں نشہ آور ادوےات استعمال کرنے والوں کی تعداد 90 لاکھ افراد سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ چین، سری لنکا اور آبادی کے اعتبار سے بھارت اور یورپی ممالک سے کہیں زیادہ ہے یہ بات گذشتہ روز میڈیسن کے ماہرین نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس اور ایوان تجارت کے تعاون سے، جنرک میڈیسنز کے موضوع پر والی ورکشاپ میں بتائی۔ قبل ازیں تقریب افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر (ر) جنرل جاوید اقبال نے ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ریسرچ سنٹر کے قیام کا مقصد اندرون ملک معیاری ادویات کر فراہمی کیلئے جانچ پڑتال کے موثر سسٹم کا نفاذ اور برآمدات کیلئے مقامی فارما انڈسٹری کو سہولتیں بہم پہنچانا ہے۔