پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے مختلف سکولوں میں لیکچر


لاہور (خصوصی رپورٹر) پیراڈائز ماڈل ہائی سکول نین سکھ کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ٹاﺅن شپ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بستی سیدن شاہ‘ احسن فاﺅنڈیشن ماڈل ہائی سکول گنج بخش روڈ‘ اچھرہ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول سوتر منڈی کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 895 تھی ۔