ٹبی سٹی: زبردستی رشتہ طے کرنے پر لڑکی نے خودکشی کر لی


لاہور (نامہ نگار) ٹبی سٹی کے علاقہ میں 20 سالہ لڑکی نے والدین کی طرف سے زبردستی رشتہ طے کرنے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ہے۔ حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ بے ہوشی کی حالت میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔