ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اہلسنّت والجماعت کا 10 جنوری کو کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان


لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف 10 جنوری کو کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔