وزیراعلیٰ پنجاب کی سی پی این ای کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد


لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی نومنتخب سٹینڈنگ کمیٹی کے سال 2012-13 کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ سی پی این ای کے نومنتخب صدر جمیل اطہر اور سیکرٹری جنرل عامر محمود کے نام تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے توقع ظاہر کی کہ سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے، کارکن صحافیوں اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے حل اور ملک میں جمہوری نظام کے فروغ کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔