ملک میں بحرانوں کا خاتمہ اور خوشحالی کا ضامن نظام مصطفی ہے، مولانا محمد امجد


لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام (ف) نے کہا ہے کہ نبی اکرم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہماری مشکلات حل ہوں گی اور پریشانیوں سے جان چھوٹ جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اللہ رب العزت پر جب توکل ہوتا ہے تو پھر ہر طرف خیرو برکت ہوتی ہے۔ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی مشکلات حل ہو ں گی، حکمران ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے تو تعلقات بناتے ہیں تاکہ قرضے لے سکیں۔ ایک کاش اللہ کی ذات سے تعلقات بناتے اور اس کی ذات پر انحصار کرتے تو آج قوم قرضوں میں نہ جکڑی ہوتی۔