مدارس اسلام کے قلعے ہیں: منسوب رحیمی


لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن الکریم کے زیراہتمام جامع سعدیہ چوہان روڈ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا ہے کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، جو لوگ انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کا شکار ہونگے۔ انہوں نے کراچی اور اسلام آباد میں مدارس پر چھاپوں کی مذمت کی۔