عوام گستاخ ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، ورلڈ پاسبان ختم نبوت


لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام توہین انبیائؑ اور گستاخانہ امریکی شیطانی فلم و خاکوں کے خلاف احتجاج جاری۔ تمام مکاتب فکر کے علماءنے ملک بھر کی مساجد میں جمعة المبارک کے اجتماعات پر گستاخانہ امریکن شیطانی فلم کے خلاف زبردست صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں اور عوام الناس سے گستاخ ممالک کی اشیاءکا مکمل بائیکاٹ کرنے کی بھرپور ترغیب دی جبکہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے بعد نماز جمعہ مختلف شہروں کی بڑی مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے۔ علامہ محمد ممتاز اعوان اور دیگر مقررین نے کہا کہ گستاخ ممالک کی اشیاءکے بائیکاٹ کی مہم کو عوام میں پھیلا دیا جائیگا۔