ضلعی حکومت نے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا


 لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت لاہور نے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دےا۔ سکلڈ ملازمین کی روزانہ اجرت 490روپے سے بڑھا کر 530روپے جبکہ ان سکلڈ ملازمین کی روزانہ اجرت 300 روپے سے بڑھا کر 380 روپے اور پارٹ ٹائم کیٹگری کی ماہانہ اجرت 3000 روپے سے بڑھا کر 3600 کر دی گئی ہے۔