سپیریئر گروپ آف کالجز یونیورسٹی کیمپس میں مینجمنٹ اینڈ ریسرچ (ICMR 2012) کے عنوان پر انٹر نیشنل کانفرنس


لاہور (پ ر) سپیریئر گروپ آف کالجز یونیورسٹی کیمپس میں مینجمنٹ اینڈ ریسرچ (ICMR 2012) کے عنوان پر انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملکی اور غیر ملکی سکالرز اور ریسرچرز نے شمولیت اختیار کی۔ دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں میڈیا‘ گڈ گورنس‘ تعلیم کی اہمیت اور سماجی و صنعتی ترقی کے موضوعات پر 150 سے زائد پیپرز پڑھے گئے۔ ڈاکٹر سکندر‘ اینڈ رینو چیوڈی‘ الذبتھ برگ خان‘ ڈاکٹر فیڈریکو‘ ڈاکٹر بہا¶الدین نے یونیورسٹی آف ایسٹ لندن‘ نوا سا¶تھ ایسٹرن‘ یونیورسٹی فلوریڈا‘ روئین بزنس سکول‘ یونیورسٹی آف میلان کی ن مائندگی کی۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپیریئر گروپ آف کالجز چودھری عبدالرحمٰن نے کانفرنس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں اٹلی کے ایمبیسڈر رینو چیوڈی نے کہا کہ سپیریئر گروپ آف کالجز کا ریسرچ کانفرنس کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس میں ترقی کرنے کے تمام گن موجود ہیں۔