سنگاپور کے سفاری پارک میں چینی پانڈا عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

سنگاپور کے سفاری پارک میں چینی پانڈا عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا


سنگاپور (نیٹ نیوز) چینی پانڈا کے بچوں کو سنگاپور کے سفاری پارک میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ کائی کائی اور جیا جیا نامی پانڈا دس برس کے لئے سنگاپور کے حوالے کئے گئے ہیں۔ دونوں پانڈا کی تواضع کے لئے ان کے گھر میں ڈھیروں چیزیں رکھی گئی ہیں مگر وہ بانس اور گھاس کو مزے سے کھا رہے ہیں۔ انہیں دیکھنے کے لئے بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد پارک آ رہی ہے۔