سادہ سگریٹ برانڈڈ سگریٹ کی نسبت زیادہ نقصان دہ ہیں: ماہرین صحت


سڈنی (اے پی پی) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سادہ سگریٹ برانڈڈ سگریٹ کی نسبت زیادہ نقصان دہ ہیں۔ سڈنی کے کینسر کونسل وکٹوریہ کے سربراہ ٹوڈ ہاربر کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی صحت کےلئے مضر ہے جبکہ ہر 4 میں سے ایک تمباکو نوش کا خیال ہے تمباکو نوشی کے مضر اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ کینسر کونسل وکٹوریہ کی جانب سے 4500 افراد پر کی جانے والی تازہ تحقیق کی گئی۔