زرداری کالاباغ ڈیم بنا دیں تو بھٹو سے زیادہ مقبول ہو سکتے ہیں: میاں غلام شبیر


لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ جمعےت علماءپاکستان کے مرکزی صدر مےاں غلام شبےر قادری نے کہا ہے کہ صدر زرداری کالا باغ ڈےم بنادےں تو بھٹو سے زےادہ مقبول لےڈر بن جائےں گے۔ کالا باغ ڈےم کو سےاست اور تعصبات کی وجہ سے تعمےر نہ کرنا قومی المےہ ہے۔ کالاباغ ڈےم کی تعمےر سے انرجی بحران ختم کرنے مےں مدد ملے گی۔ ملک کی معےشت، زراعت اور صنعت کو فائدہ ہوگا اور لاکھوں اےکڑ بنجر زمےن قابل کاشت ہوجائے گی۔ ہائی کورٹ کا فےصلہ قومی مفاد کے تحفظ کا بے نظےرفےصلہ ہے۔ حکمران ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ڈےم کی تعمےر فورا شروع کر دےں۔ ملکی ترقی کے منصوبوں کو اختلافات کی نذر نہےں کرنا چاہئے۔کالاباغ ڈےم بننے سے بدےن، ٹھٹھہ اور سند ھ کے دےگر اضلاع مےں بےس لاکھ اےکڑ رقبہ کاشت کے قابل ہو جائے گا۔