روسی شاہی خاندان کے خطوط اور تصاویر آئندہ ماہ فروخت کی جائینگی


جنیوا (این این آئی) جنیوا میں روس کے شاہی خاندان کے تاریخی خطوط اور ذاتی تصاویر فروخت کےلئے آئندہ ماہ پیش کی جائیں گی۔ روس کے آخری بادشاہ نکولس ٹو کی کچھ غیر شائع شدہ ذاتی تصاویر ، اور ہاتھ سے تحریر کئے گئے خطوط 10 دسمبر کو نیلامی میں عوا م کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیلامی میں پیش کی جانے والی اشیا میں نکولس 2 کے جنگ عظیم اول کے دوران کمانڈر ان چیف کو لکھے گئے خطوط بھی ہیں۔