بہاولپور : ڈالے اور ٹرک میں تصادم، حساس ادارے کے افسر سمیت 4جاں بحق


بہاولپور (نامہ نگار)ڈالے اور ٹرک کے درمیان المناک تصادم کے نتیجے میں حساس ادارے کے افسر سمےت چار ملازمےن جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ حادثہ نور پور نورنگا کے قرےب پےش آےا جس کے نتےجہ مےںحساس ادارے کے افسر محمد رفےع، محمد آصف، نذر اور سندھ پولےس کا سب انسپکٹر سجاد شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پولےس کانسٹےبل عبداللہ شاہ اور تےن دےگر افراد نذےر شاہ، شاکر اور راشد شدےد زخمی ہو گئے۔ زخمےوں کو رےسکےو 1122نے فوری طبی امداد کےلئے بہاول وکٹورےہ ہسپتال منتقل کر دےا۔ زخمی کانسٹےبل عبداللہ شاہ نے بتاےا کہ وہ تھانہ ماڑی پور کراچی کے مقدمہ مےں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے آئے تھے اور تےن ملزمان نذر شاہ، شاکر اور راشد کو اوچ شرےف سے گرفتار کےا اور بہاولپور آتے ہوئے حادثہ ہو گےا۔