برطانوی سائنسدانوں نے خون سے سٹیم سیل بنا لیا، شریانیں بنانے میں مدد ملے گی


لندن (بی بی سی اردو) برطانوی سائنسدانوں نے ایک مریض کے اپنے ہی خون سے اس کے ذاتی استعمال کے لئے سٹیم سیل تیار کر لیا۔ ڈاکٹروں کو اُمید ہے اس سے مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج میں مدد ملے گی۔کیمبرج یونیورسٹی کی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے یہ سٹیم سیل حاصل کرنے کے محفوظ ترین طریقوں میں سے ایک ہوگا۔ عالمی طبی جریدے ’سٹیم سیل: ٹرانسلیشنل میڈیسن‘ میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیم سیل کا استعمال شریان بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔