ایک ارب 40 کروڑ مسلمان زبوں حالی‘ امریکی لوٹ مار کا شکار ہیں: مجاہد کامران


لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ ایک انٹرنشینل سروے کے مطابق 1950 سے 2005 تک ایسی انسانی جانوں کی تعداد جنھیں جنگ و جدل اور قحط وغیرہ سے ہلاک ہونے سے بچایا جا سکتا تھا ان کی کل تعدادایک ارب تیس کروڑ ہے جس میں سے 60 کروڑ مسلمان ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نیوکیمپس کی اورینٹیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ دنیا کی کل آبادی 6 سے 7 ارب ہے اور مسلمانوں کے تعداد میں ایک ارب چالیس کروڑ ہونے کے باوجود کوئی وقعت نہیںامریکہ کی آبادی 31 کروڑ ہے مگر وہ جہاں چاہتا ہے، لوٹ مار کرتا ہے اور وسائل پر قبضہ کرتا ہے۔