ایف بی آر نے گریڈ ایک سے 15 تک 2 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتیوں کی پابندی ختم کر دی


اسلام آباد (اے پی اے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خیبر پی کے، پنجاب سمیت ملک بھر میں گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک دو ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور فیلڈ آفسز میں ملازمین کی بھرتیوں کے ریجنل کوٹہ کو ختم کر کے آل پاکستان کی بنیاد پر صوبائی کوٹے کے تحت بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درخواستیں دینے کی تاریخ میں دو دسمبر 2012ءتک کی توسیع کر دی گئی ہے۔