انڈونیشیائی باشندے کا جگری دوست بنگال ٹائیگر

انڈونیشیائی باشندے کا جگری دوست بنگال ٹائیگر


جکارتہ (نوائے وقت رپورٹ) کیا آپ نے کبھی کسی کو بنگال ٹائیگر سے دوستی نبھاتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے ہی انڈونیشیائی باشندے سے کرواتے ہیں۔ انڈونیشیا کے شہر ملانگ میں رہنے والے 31 سالہ عبداللہ شالح نامی شخص کا بیسٹ فرینڈ کوئی اور نہیں 4 سال کا خونخوار خطرناک بنگال ٹائیگر ہے۔ مولان نامی یہ بنگال ٹائیگر صرف تین ماہ کا تھا ۔
جب سے شالح نے اس کی مکمل دیکھ بھال اور پرورش کا ذمہ اٹھا لیا۔ وہ دن اور آج کا دن شالح اور اس خطرناک جانور میں انسیت بڑھتی گئی اور یہ ایک دوسرے کے بہترین دوست بن گئے۔